اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں طلبی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تمام ادارے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں ، تحقیقات کے لئے نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کو طلب کئے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنا ردعمل دیا ہے .سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کےلیے سمن جاری کیا گیا ہے۔پہلی دفعہ ایک وزیر اعظم کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔وزیراعظم کی طلبی پرپوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔جے آئی ٹی میں نمائندگی کرنے والے ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں۔وزیراعظم کو تحقیقات تک مستعفی ہوجاناچاہیے۔