لاہور(نیٹ نیوز)سائیکل دیکھنے میں ایک نسبتا سادہ سی مشین ہے تاہم انسانی پٹھوں کی طاقت کے ساتھ کام کرنے والی یہ اختراعی مشین ٹھیک دو سو سال قبل ایجاد ہوئی تھی اور یوں اب اس ایجاد کی 200 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔دو پہیوں والی اولین سائیکل بنانے کا سہرا ایک جرمن بارون کارل فان ڈرائس کے سر جاتا ہے ۔ ڈرائس نے 12 جون 1817 کو اپنے آبائی شہر منہائیم میں تجرباتی طور پر اپنی دو پہیوں والی رننگ مشین یا دوڑنے والی مشین پر سواری کی۔ لکڑی کے ایک فریم، لوہے کے بنے دو پہیے اور بغیر پیڈل کے اس مشین کو Draisine کا نام دیا گیا اور اس ایجاد کو بارون کارل فان ڈرائس نے 1818 میں اپنے نام سے پیٹنٹ کرایا۔ بارون فان ڈرائس کی رننگ مشین کا وزن 25 کلوگرام تھا اور اس کا فریم زیادہ تر لکڑی سے بنایا گیا تھا ۔