تازہ تر ین

واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے بری خبر،ہو جائیں ہو شیار

لندن: واٹس ایپ پر فراڈیوں اور ہیکرز کا ایک نیا گروپ سرگرم ہوگیا ہے جس نے جعلی پیغامات کے ذریعے عام صارفین کو بے وقوف بناتے ہوئے ان کی ذاتی معلومات اینٹھنا شروع کردی ہیں جبکہ ممکنہ طور پر آئندہ مہینوں میں یہ گروپ کسی بڑے نقصان کی وجہ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ ایک مفت میسجنگ اور کالنگ سروس ہے جس کے ذریعے آپ دنیا بھر میں کہیں بھی بہ آسانی رابطہ کرسکتے ہیں اور ویڈیو کال تک کرسکتے ہیں لیکن اب نامعلوم ہیکرز نے جعلی پیغامات بھیجنا شروع کر دیئے ہیں جن میں صارفین سے کہا جاتا ہے کہ ان کی واٹس ایپ سبسکرپشن ختم ہو چکی ہے جسے 0.99 پاو¿نڈ میں تاحیات دوبارہ جاری کرنے کے لیے اسی پیغام میں ایک لنک بھی دیا جاتا ہے۔ جونہی اس لنک پر کلک کیا جاتا ہے تو اسمارٹ فون میں محفوظ، صارف کی تمام معلومات نامعلوم ہیکر تک پہنچ جاتی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain