تازہ تر ین

کشمیری لڑکی کی کامیابی کی داستان ،سب حیران

سرینگر (نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی داستان تو طویل ہوتی ہی جارہی ہے لیکن وہاں کی نوجوان نسل بھی جہاں جدوجہد کی لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں وہیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بھی دنیا کے سامنے منوا رہے ہیں ۔ اسی طرح سرینگر کے لال بازار کی رہنے والی 17 سال کی ذوفا اقبال نے نمدا رولنگ مشین بنا کر کامیابی کی نئی داستاں لکھی ہے ۔ذوفا کو اس کارنامے پر متعدد ایوارڈز بھی ملے ہیں۔نمدا گھر کے فرش کی سجاوٹ کے کام آتا ہے جو گدے یا میٹرس کی شکل کا ہوتا ہے ۔ ذوفا کہتی ہیں جب انہوں نے نمدا رولنگ مشین بنانے کے منصوبے پر کام کرنا شروع کیا تو انہیں معلوم نہیں تھا اسے کیسے مکمل کیا جائے گا۔وہ کہتی ہیں کہ میں نے سب سے پہلے اسے کارڈ بورڈ پر بنایا، پھر میں ان لوگوں کے پاس گئی جو نمدا بناتے ہیں، اسے مکمل طور پر سمجھا اور اس پر کام شروع کیا۔ہاتھ سے بنائے جانے والے نمدا میں تقریبا پانچ گھنٹے کا وقت لگتا ہے لیکن ذوفا کا دعوی ہے کہ جو مشین انہوں نے بنائی ہے اس سے کافی کم وقت میں نمدا بنایا جا سکتا ہے ۔اس نمدا رولنگ مشین میں موٹر لگی ہوتی ہے جو بجلی سے چلتی ہے ۔ نمدے کا خام مال تیار کر کے اس رولنگ مشین میں ڈال دیا جاتا ہے ، پھر تیار نمدا مشین سے نکل آتا ہے ۔ذوفا کے والد ایک کاروباری شخص ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی بیٹی کو اپنے خوابوں کو عملی شکل دینے میں مدد کی ہے ۔ ذوفا کے والد شیخ احمد اقبال کہتے ہیں کہ انہیں اپنی بیٹی پر ناز ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain