تازہ تر ین

فرشتے بھی آ جائیں تو نواز ، زرداری اس کام سے باز نہیں آئیں گے

کراچی، سکھر (آئی این پی‘وقائع نگار خصوصی) سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے اس ملک میں کرپشن کا ٹیلنٹ خوفناک ہے کرپشن کا ٹیلنٹ ملک کو مقروض کرتا جارہا ہے،پانامہ کیس ملک میں فیصلہ کن کیس ہے،800سے900ارب روپے کی ملک سے باہرجائیداد خریدی گئی، سپریم کورٹ نے کہا نواز شریف نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ادارے تباہ کیے،پانامہ کیس فیصلہ کرے گا،ملک کس طرف جائے گا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر بہت خوشی ہوئی،ٹیلنٹ کی کمی نہیں ٹیم کا سٹرکچر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم بورڈ چیئرمین تعینات کرے گا تو اس میں سیاست آجاتی ہے۔پیر کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا قومی ٹیم کی فتح پر بہت خوش ہوئی ہے۔سرفراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ٹیم کا سٹرکچر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔نجم سیٹھی جیسے لوگ کرکٹ کا سسٹم ٹھیک نہیں کرسکتے۔سسٹم ٹھیک ہوجائے تو پاکستان کرکٹ کا سپرپاور بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا 20کروڑ افراد میں سے کوئی بھی اولمپکس میں نہیں جاتا۔پانامہ کیس ملک میں فیصلہ کن کیس ہے۔کرپشن ملک کوتباہ کررہی ہے۔جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے۔شاہد ہی کہیں ہو۔فخر زمان کی بیٹنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے۔عمران خان نے کہا ہمارے زمانے میں پاکستان کرکٹ کی سپرپاور تھی دیگرممالک میں ٹیلنٹ کو پالش کرنے کا نظام موجود ہے۔پاکستان ہاکی اور اسکواش کی طرح دیگر کھیل کا شعبہ بھی تباہ حال ہے۔وزیراعظم بورڈ چیئرمین تعینات کرے گا تو اس میں سیاست اجاتی ہے۔کرپشن کا ٹیلنٹ ملک کو مقروض کرتاجارہا ہے۔800سے900ارب روپے ی ملک سے باہر جائیداد خریدی گئی ۔پانامہ کیس ثابت کرے گا کرپشن کرنے والا کہا رہے گا۔عمران خان نے کہا ملک میں کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کررہی ہے۔فیصلہ نواز شریف کے خلاف ہوا تو سب کی باری آجائے گی۔پانامہ کیس فیصلہ کرتے گاکہ ملک کس طرف جائے گا۔سپریم کورٹ نے کہانوا ز شریف نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ادارے تباہ کیے۔اس ملک میں کرپشن کا ٹیلنٹ خوفناک ہے۔مغرب میں فرشتے نہیں لیکن جو کرپشن کرتا ہے۔پکڑا جاتا ہے۔وہاں سسٹم ہے۔آصف زرداری ،نواز شریف کے ماتحت فرشتے بھی لگادیںتب بھی کرپشن نہیں رکے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے ریکارڈ کرپشن کر کے سندھ کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا، حکمرانوں نے عوامی مسائل کے حل کے بجائے اپنی تمام تر توجہ کرپشن کرنے پر مرکوز رکھی،سکھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندے سندھ میں حکمراں جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، اس کے باوجود سکھر کا موئن جو دڑو میں تبدیل ہونا حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، آئندہ عام انتخابات میں سندھ کی عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور سندھ کے شہریوں کو درپیش مسائل بہتر انداز سے حل کرائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاویدمیمن کی قیادت میں ملنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عارف علوی، نعیم الحق، شفقت انڑ، و دیگر بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain