تازہ تر ین

”میں چور ہوں “ٹیٹووہ بھی ماتھے پر ،پھر کیا ہوا ؟

سا پالو(خصوصی رپورٹ)بات فلمی سی لگتی ہے کہ چوری کرنے والے کے ماتھے پر میں چور ہوں لکھ دیا جائے لیکن آج کی حقیقی دنیا میں نہ صرف ایسا واقعہ ہو چکا ہے بلکہ اس حرکت کے مرتکب افراد کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق برازیلی ریاست سا پالو میں پولیس نے ایک مقامی ٹیٹو آرٹسٹ میکون ویزلی کاروالو دوس ریس اور اس کے پڑوسی کو تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے کیونکہ ان دونوں نے سائیکل چرانے کی کوشش کرنے والے ایک 17 سالہ نوجوان کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد اس کے ماتھے پر برازیلی زبان میں ٹیٹو تحریر کر دیا جس کا مطلب تھا میں چور اور نکما ہوں۔لیکن بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوئی کیونکہ ٹیٹو آرٹسٹ اور اس کے پڑوسی نے اس پوری کارگزاری کی ویڈیو بناکر واٹس ایپ پر بھی ڈال دی جس میں پہلے اس لڑکے سے مار پیٹ کر کے اقبالِ جرم کروایا گیا اور پھر اسے باندھ کر اس کے ماتھے پر میں چور اور نکما ہوں کی عبارت والا ٹیٹو بنادیا گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اس نوجوان کے گھر والوں نے بھی دیکھ لیا اور فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔ انہوں نے ٹیٹو آرٹسٹ اور اس کے پڑوسی کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ وہ لڑکا منشیات کا عادی ضرور ہے لیکن چور ہر گز نہیں جبکہ گزشتہ ایک رات سے وہ گھر نہیں آیا تھا۔نوجوان کے اہلِ خانہ کا مقف تھا کہ اول تو اس ویڈیو میں ان کے لڑکے سے مار پیٹ کر کے چوری کی کوشش کا زبردستی اعتراف کروایا گیا یعنی آرٹسٹ کی سائیکل بہرحال چوری نہیں ہوئی تھی؛ اور دوسرے یہ کہ ماتھے پر شرمناک عبارت کا ٹیٹو بنانا بھی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس آرٹسٹ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کو اپنے طور پر مجرم قرار دے اور پھر اسے اپنی مرضی کی سزا بھی دے ڈالے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain