تازہ تر ین

پاک افغان سرحد بارے اہم خبر

راولپنڈی(بیورورپورٹ )ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں آرمی چیف کی ہدایات پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا مرحلہ وار عمل شروع ہو چکا ہے، ایک محفوظ پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے اور پائیدار امن واستحکام کیلئے انتہائی مربوط بارڈر سیکیورٹی میکنزم ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پرمکمل پاک افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کا مرحلہ وار عمل شروع ہو چکا ہے ۔ پہلے مرحلے میں باجوڑ مہمند اور خیر ایجنسی کے علاقوں میں افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگائی جا رہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں بلوچستان سمیت باقی علاقوں میں باڑ لگائی جائیگی۔ باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی اور ایف سی خیبر پختونخوا نئے قلعے اور سرحدی چوکیاں بھی قائم کر رہے ہیں تاکہ نگرانی اور حفاظت پذیری کو بڑھایا جا سکے ۔ بیان کے مطابق ایک محفوظ پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے اور پائیدار امن واستحکام کیلئے انتہائی مربوط بارڈر سکیورٹی میکنزم ضروری ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain