اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کی تحقیقاتی ٹیم کا 43 واں اجلاس، شریف خاندان کے بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جے آئی ٹی نے قطر نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ لیکس پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کا43 واں اجلاس ہوا جس میں شریف خاندان کے بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کے بیان لینے کےلئے قطر نہ جانے کا بھی فیصلہ کیا۔ جے آئی ٹی آج سپریم کورٹ میں اپنی تیسری رپورٹ پیش کریگی۔