اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد میں پولیس کی 2اور شہری کی ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والے امریکی سفارتخانے کا اہلکار بدنام زمانہ ایجنسی ”بلیک واٹر“ کا ایجنٹ نکلا۔ وفاقی پولیس نے کارروائی کیلئے وزارت خارجہ کو خط ارسال کر دیا۔منگل کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا کہ مائیکل رچرڈ ”بلیک واٹر“ کا ایجنٹ ہے جسے پولیس کی نااہلی اور سفارتخانے کی مداخلت پر رہا کر دیا گیا جبکہ ملزم کی جانب سے خفیہ ادارے کے ایجنٹ کے طور پر تعارف کرائے جانے کے باوجود پولیس نے کسی بھی قسم کی تصدیق کرنا گوارا نہ کیا۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی زبیرشیخ نے بتایا کہ سفارتخانے کے اہلکار کے خلاف کارروائی کیلئے وزارت خارجہ کو خط ارسال کردیا تاہم بلیک واٹر کا وفاقی دارالحکومت میں ایک مرتبہ پھر متحرک ہونا حکومت اور سکیورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
ایجنٹ نکلا