تازہ تر ین

پنجاب کے اہم سیاستدانوں کیلئے تہلکہ خیز خبر

راولپنڈی (آن لائن) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پنجاب بھر میں اہم سیاستدانوں اور شخصیات کو ٹارگٹ بنائے جانے کا خدشہ ہے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گورنر اور وزیراعلی پنجاب سمیت اہم سیاسی شخصیات کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام اور سیکورٹی سے متعلق اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی شہریار محسود گروپ پنجاب بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے لہذا گورنر، وزیراعلی اور وزرا سمیت اہم شخصیات کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے۔ وقفے وقفے سے انٹیلی جنس بیسڈکومبنگ و سرچ آپریشنز کئے جائیں، تمام حساس اور اہم تنصیبات، عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں سمیت اہم رہائشی علاقوں کی کڑی نگرانی رکھی جائے اور اس حوالے سے اٹھائے جانیوالے تمام اقدامات سے آئی جی پنجاب آفس کو تفصیلی طور پر آگاہ رکھا جائے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain