سپین(نیٹ نیوز)سپین کی یونیورسٹی آف کاسٹیلا لا مانچا کے آسکر ڈینز اور ان کے ساتھیوں نے چھوٹے بچوں کے تاثرات نوٹ کرنے کے لیے ایک گڑیا بنائی ہے جب کہ گڑیا کی خاص بات اس کا کیمرہ (اندر لگی طاقتور چپ اور ایک کمپیوٹر پروگرام الگورتھم )ہے جو بچوں اور بالغوں کے چہرے کو دیکھتے ہوئے ان کے جذبات بھانپ لیتا ہے ۔حیرت انگیز گڑیا 8 طرح کے احساسات کی شناخت کرسکتی ہے گڑیا کی قیمت بمشکل 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔