تازہ تر ین

موبائل کا مسلسل استعمال کرنیوالوں کیلئے اہم خبر

لاہور(نیٹ نیوز)تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 5 گھنٹے موبائل فون کے مسلسل استعمال سے انگلیوں کی رگیں متاثر ہوتی ہیں جس سے ہاتھوں اور انگلیوں میں درد کی شکایت پیدا ہوتی ہے ۔ہانگ کانگ میں ہونے والی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ فون کا زیادہ اور مسلسل استعمال ہاتھوں اور کلائیوں سمیت انگلیوں میں درد کی وجہ بنتا ہے ۔تحقیق میں الٹرا ساﺅنڈ کے ذریعے الیکٹرانک آلات کے 5 یا اس سے زائد گھنٹے استعمال کے اندرونی نقصانات بھی دیکھے گئے ۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر سٹیفن سینپسن نے بتایا کہ اس حوالے سے شروع میں ایک چھوٹی تحقیق کی گئی اور یہ درد صرف ان لوگوں میں دیکھا گیا جو کام پر مسلسل ماس یا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں لیکن اب ان چیزوں کا استعمال صرف کام کے دوران ہی نہیں ہوتا بلکہ فارغ اوقات میں بھی لوگ اپنے فون اور ٹیبلٹ کو نہیں چھوڑتے ۔تحقیق میں الٹراسانڈ سے پتا چلا کہ جو لوگ 5 گھنٹے یا اس سے زائد مسلسل ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں ان کے ہاتھوں کی رگیں بھی چپٹی ہوگئیں کیونکہ انگلیوں کی مسلسل حرکات سے نسوں پر دباﺅ پڑتا ہے جس سے اس طرح کی تکلیف سامنے آتی ہے ۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ان جدید آلات کا ڈیزائن ہمیں بار بار اپنی انگلیاں استعمال کرنے پر مجبور کرتا ہے اور اس حرکت کی وجہ سے انگلیوں پر دبا پڑتا ہے جس سے نسیں کھنچتی ہیں اور ہاتھوں میں تکلیف شروع ہوتی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain