کراچی (این این آئی) آصف علی زرداری علیل ہوگئے ہیں۔ وہ طبی معائنہ کرانے کے لیے ہفتہ کو دبئی روانہ ہوگئے جہاں ڈاکٹرز ان کا تفصیلی طبی معائنہ کریں گے۔ آصف علی زرداری کے دبئی سے لندن روانگی کے بھی امکانات ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری عید الفطر سے قبل نواب شاہ پہنچے تھے اور انہوںنے عید سے اب تک نواب شاہ میں قیام کیا اور اپنی سیاسی مصروفیات جاری رکھیں۔ نواب شاہ میں قیام کے دروان انہوںنے اطراف کے علاقوں کا دورہ بھی کیا اور پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ آصف علی زرداری مسلسل سیاسی مصروفیات کی وجہ سے علیل ہوگئے اور ان کا بلڈپریشر اور شوگر نارمل نہیں جس کی وجہ سے ان چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں کی رائے کے بعد وہ اپنا تفصیلی طبی معائنہ کرانے کے لیے دبئی چلے گئے ہیں۔ دبئی میں قیام کے دوران آصف علی زرداری کے معالجین ان کا معائنہ کریں گے جبکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ دبئی سے لندن روانہ ہوجائیں۔
