تازہ تر ین

سپہ سالار نے برہان وانی بارے وہ بات کہہ دی جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز تھی

راولپنڈی (بیورورپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت حاصل ہے برہان وانی سمیت دیگر شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہفتہ کے روز آئی ایس پی آر ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر شہید ہونے والے برہان وانی کی برسی کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاست کے جبر کے خلاف کشمیریوں کی قربانیاں انکی سوچ کی عکاس ہےں ایک دن ضرور آئے گا جب برہان وانی جیسے دیگر کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلحہ کے زور پر قوموں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچلا جا سکتا،برہان مظفر وانی تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے باب کا عنوان ہے،مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی ہر طرح کی بیرونی مداخلت کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔برہان وانی کی شہادت عالمی برادری اور اور قوتوں کو بھی متوجہ کر تی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے آنکھیں نہیں چرا سکتے۔پاکستان اور کشمیریوں کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے مصیبت کے ان لمحوں میں ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے احترام پر مجبور کرنا عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے ۔برہان وانی شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ برہان مظفر وانی تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے باب کا عنوان ہے۔ ایک سال پہلے اس جوانسال شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے لہو سے جو چراغ روشن کیا، اس سے آج پوری وادی میں چراغاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہادت نے اس حقیقت کو آخری درجے میں ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول کرنے کیلئے آمادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کے زور پر قوموں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچلا جا سکتا۔بھارت کو یہ حقیقت بھی سمجھ لینی چاہیے کہ تاریخ کو اندھا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی یہ تحریک آزادی مقامی اور ہر طرح کی بیرونی مداخلت کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کشمیر کی آزادی کے جوان شہید برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی نے اپنی زندگی آزادی کے کاز پر قربان کرکے کشمیریوں کے مقصد کو دنیا بھر میں ایک نئی پہچان دی اور کشمیری نوجوانوں کیلئے مشعل راہ بنے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنماءشیریں مزاری نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونکی۔بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد نسل در نسل جاری ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے یہ بات سماجی رابطے کی سائیٹ پر برہان وانی کی قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر پر بھارتی جبروتسلط اور اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی تحریک حقِ خودارادیت دبائی نہیں جاسکتی۔اقوام متحدہ کشمیریوں کی تحریک خود ارادیت کو تسلیم کر چکی ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اس تحریک حق خود ارادیت میں ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ برہان وانی وہ مجاہد ہے جو کشمیر کاز کے لئے بھارتی افواج سے لڑا۔برہان وانی نے کشمیری نوجوانوں کو ساتھ ملایا۔تحریک آزادی کشمیر میں دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قومیں مقاصد کے لئے قربانیاں دیتی ہیںدعا ہے کشمیریوں کی قربانیوں کا مثبت نتیجہ نکلے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نوجوان کشمیری حریت راہنما برہان وانی کے یوم شہادت کے حوالے سے کشمیریوں کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی ایک عظیم مجاہد ہے جس نے کشمیر کاز کے لئے اپنی جان قربان کی۔ برہان وانی نے کشمیری نوجوانوں کوآزادی کی تحریک میں اپنے ساتھ ملایا۔برہان وانی ،ان کے بھائی مظفر وانی تحریک کے دیگر شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اللہ ان شہداءکے درجات بلند کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain