تازہ تر ین

بھارت کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کے بہادر جوانوں نے ایسا جواب دیا کہ آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی،4سورما جہنم واصل

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 4 انڈین فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کی دو چوکیاں بھی تباہ کردیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کے موقع پر دنیا بھر میں موجود کشمیری بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی کے راولا کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے تیتری نوٹ، مانوا، ستووال اور چفاڑ کے دیہاتوں میں نہتے شہریوں کو مارٹر شیل اور راکٹس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 خواتین اور ایک بزرگ شہری سمیت 5 افراد شہید ہوگئے جبکہ تین لڑکیوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارت کی اس اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور 9 جولائی (اتوار کے روز) کو بھارت کا بھاری مالی و جانی نقصان کیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی 2 چوکیاں تباہ کردی گئیں جبکہ 4 فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف کسی بھی حد تک جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain