اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن میں آج پیر کو اہم ترین کیسز کی سماعت ہوگی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں بڑا فیصلہ آنے کی توقع کی جارہی ہے چیف لیکشن کمیشنرسردار رضا خان کی صدارت میں پانچ رکنی بینچتحریک انصاف کے مرکزی رہنماءاکبر ایس بابر کی درخواست کی سماعت کرے گا گزشتہ سماعت پر عمران خان کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا تھا کہ اس پر فیصلہ دیں گے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے ایک بار پھر وکیل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب ڈاکٹر باربر عوان پیر کو اپنا وکالت نامہ پیش کریںگے اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 کوئٹہ چاغی نوشکی میں امیداور کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت بھی ہوگی واضح رہے کہ اس حلقہ میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 15جولائی کو ہوگی۔