اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریکارڈ ٹمپرنگ معاملے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بلواسطہ مجرم ہیں کیونکہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے ان کے کہنے پر ریکارڈ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ میں ڈائریکٹ ملوث ہیں اور اسحا ق ڈار بلواسطہ مجرم ہیں جنہیں اب اس کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو بھی گرفتار کیا جائے اور پولیس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی پکڑے کیونکہ ان کے کہنے پر ظفر حجازی نے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی۔عدالت سے غلط بیانی پر ظفر حجازی کیخلاف بھی مقدمہ بنتا ہے۔