اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی ارکان کے خاندانوںکو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی ارکان کو 10روز میں سیکرٹریٹ خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ارکان کے خاندانوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ارکان کیخلاف کوئی بھی کارروائی عدالتی منظوری سے مشروط کر دی۔
پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی کے عملے اور ممبران کو تاحکم ثانی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ کی نقول فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت اور لیگی رہنما طلال چودھری اور وزیر اعظم کے خصوصی مشیر آصف کرمانی کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ بھی مانگ لیے۔
