تازہ تر ین

بھارت منہ کے بل گر گیا

لاہور (نیوزایجنسیاں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری حالیہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارت کیخلاف شاندار فتح کے بعد ویسٹ انڈیز نے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ انڈین ٹٰیم پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ حالیہ رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی پوزیشن بدستور برقرار رکھی ہے۔ اس فہرست میں انگلینڈ دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔اس فہرست میں بلے بازوں کی بات کی جائے تو انڈین کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی ایرون فنچ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ویلمسن تیسرے، ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس چوتھے اور آسٹریلیا کے بلے باز گلین میکسویل پانچویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی باو¿لرز کی رینکنگ میں پاکستانی گیند باز عماد وسیم 480 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جسپریت بمرا 749 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، عمران طاہر 744 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، راشد خان 717 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سیموئل بدری 714 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain