لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی معاشی پالیسیوں سے ملک میںترقی کا عمل تیز ہوا ہے اوروزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےںمسلم لےگ(ن) کی حکومت ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے اےجنڈے کو مشن سمجھ کرآگے بڑھارہی ہے لےکن بعض سےاسی عناصر ملک مےں افراتفری پھےلانے کی سازش کررہے ہےںاوراےسے عناصرکی منفی سےاست کو باشعور عوام ہرموقع پر مسترد کرچکے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ دھرنا گروپ کی عوام دشمن پالےسےاںپوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہےںاورعوام کی ترقی کے مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے – انہوںنے کہا کہ پاکستان مےں انتشار ےا منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہےںاور پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کی راہ مےں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ عوام کرےںگے اورپاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے سفرکو کامیابی سے آگے بڑھاتی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اربوں روپے کے وسائل منصوبوں میں بچائے گئے ہیںجبکہ ماضی مےں قومی وسائل پر ڈاکے ڈالے گئے اوراس کے مقابلے مےںہمارے دور مےں منصوبے شفاف انداز مےں ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے ہےںجس کی مثال پاکستان کی تارےخ مےں نہےں ملتی۔انہوںنے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر کے حواریوں نے پنجاب بےنک پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالاجبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں توانائی منصوبوں کے نام پر قوم سے گھناﺅنا کھیل کھیلا اورمجرمانہ غفلت اور کرپشن کرکے ملک و قوم کو اندھےروں مےں ڈبوےاگےا،اسی طرح دھرنوں اورلاک ڈاﺅن کے ذرےعے ملک کی ترقی اور خوشحالی کےخلاف ساز ش کی گئی اور دھرنوں اورلاک ڈاﺅن کے باعث قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاےاگےا۔ وزےراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام خصوصا دیہی واٹر سپلائی سکیموں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے امور کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ایک نعمت ہے اور پنجاب حکومت نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کا پروگرام ترتیب دیاہے-مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے-انہوںنے کہاکہ دیہاتوں میں واٹر سپلائی سکیموں کوبحال کیا جائے گا اور ان سکیموں کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے- دیہی آبادی کو ان سکیموں سے صاف پانی میسر آئے گا-انہوںنے کہاکہ دیہات میں واٹر سپلائی سکیموں کو پائےدار بنیادوں پر بحال کرنا ہے اوراس ضمن میں انتہائی پیشہ وارانہ انداز سے کام کرنا ہوگا-غیر فعال دیہی واٹر سپلائی سکیموں کو بھی مرحلہ وار بحال کیا جائے گا- وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے معروف کالم نگار اوردانشورمنو بھائی کی جلد صحت ےابی کیلئے دعاکی ہے اوران کےلئے نےک خواہشات کا اظہار کےا ہے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہسپتال مےں زےر علاج منو بھائی کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات برداشت کرےگی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے منو بھائی کےلئے10لاکھ روپے مالی امداد کابھی اعلان کےاہے وزےراعلیٰ نے سینئر صحافی اور اے پی پی کے سابق بیوروچیف شیخ حفیظ الرحمن کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے -وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اوردعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو ا پنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے-دریں اثناءآبادی کے عالم دن پر پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباشریف نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک وقوم کی بہتر معاشرتی و اقتصادی صورتحال کےلئے آبادی کی شرح اضافہ کا مناسب ہونا ضروری ا مر ہے۔ آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسائل میں سب سے اہم بنیادی ضرورتوں سے محرومیت ہے۔انہوں نے یہ کہا یہ دن منانے کا مقصدوسائل کی عدم موجودگی میں آبادی میں اضافے کی وجہ سے بڑھتے ہوئے مسائل کے بارے آگہی پیدا کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی و معاشرتی مسائل کا احاطہ کرنا ضروری ہے۔بنیادی سہولتوں کی عدم موجودگی میں ترقی اور خوشحالی کی تمام کوششےں بے اثر ہو جاتی ہیں۔بہتر معیار زندگی کےلئے آبادی میں تیزی سے اضافے کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے بہتر صحت اور خوشحال زندگی کے تصور سے آگاہ کرنے کےلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ہمیںتیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے خطرات کے حوالے عوام میں شعور اجاگر کرنے کےلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
