تازہ تر ین

فیصلے میں چند ہفتے باقی ، کون استعفیٰ دیگا ، اعتزاز احسن نے حقائق واضح کر دئیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد تو نواز شریف کیلئے استعفےٰ دینا پہلے سے زیادہ ضروری ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی تو پہلے سے مطالبہ کررہی تھی کہ نواز شریف مستعفی ہوں پانامہ کیس کو ابھی چندہفتے مزید لگ جائینگے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزراءکو عدلیہ پر تنقید نہیں کرنا چاہئے، عدلیہ اور افواج پاکستان پر حکومتی لوگ تنقید کررہے ہیں، وزیراعظم نے اگر ضد کرلی ہے تو کرلیں، ہم چھوٹے صوبے والے لوگ اس کو گہرائیوں سے دیکھ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران تحریک بناسکتے تھے لیکن ان کے نصیب میں تحریک بنانا نہیں ہے، جو بویا ہے وہ کاٹنا ہی پڑے گا۔ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کے کیسسز کے جلد فیصلے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور کراچی کے ضمنی انتخابات کے نتائج ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے جو کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی ختم ہوگئی۔سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی چوہدری منظورنے پیپلزپارٹی پنجاب کے سےکرٹرےٹ ماڈل ٹاﺅن میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے اب دیر نہیں ہونی چاہیے ،عدلیہ عمران خان اور نواز شریف پر کیسسز کے فیصلے جلد کرے ہم آئین و قانون کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں کسی کی خواہشات کے مطابق نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain