اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں وزیر اعظم کو دفاع کا حق حاصل ہے لیکن جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انہیں فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ سیاسی جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہی تھیں ،اب جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم کو حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون کو ترجیح دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ملک ،اداروں اور عوام کے لیے استعفا دینا چاہیے ،اگر استعفے میں مزید تاخیر کی گئی توجمہوریت کو نقصان ہو گا۔الطاف حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان آکر سب سے پہلے الطاف حسین کے خلاف باتیں کی اس کے بعد فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں نے بھی وہ ہی باتیں دہرائیں جو ہم پہلے کر چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے دیگر ر ہنما الطاف حسین سے متعلق اپنی ہی باتوں کو جھٹلاتے رہے۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ آج پر ایم کیو ایم کا منڈیٹ بانی ایم کیو ایم کا ہی ہے اور رہے گا۔مرکزی رہنماءمصطفی کمال نے کہا ہے کہ میں فاروق ستار کیطرف مفاہمت کا ہاتھ بڑھا تا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر اس ملک کی بہتری کیلئے کام کریں ۔
