اسلام آباد ( ملک منظور احمد) پانامہ کیس کی تحقیقات کےلئے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقاتی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد پہلی مرتبہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں نے بیک وقت وزیر اعظم نواز شریف سے استعفی کو مطالبہ کرکے سےاسی درجہ حرارت میں اضافہ کردیا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ اس مشکل سےاسی صورتحال میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی مدد کرنے سے صاف انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو خاصہ دھجکا لگا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت نے اب مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مفاہمتی پالیسی کے تحت کسی بھی قسم کا تعاون کرنے سے صاف انکار کردیا ہے ۔ حکمران جماعت اپنی حلیف سےاسی جماعتوں کے ذریعے آصف زرداری سمیت دیگر قائدین سے رابطے کررہے ہیں لیکن وزیر اعظم نواز شریف پر خلاف توقع سےاسی دباﺅ بہت بڑھ گیا ہے اور وہ تمام تر دباﺅ کے باوجود اگر اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوتے تو عدالت عظمی اس رپورٹ کی روشنی میں ممکنہ طور پر انہیں نااہل قرار دے سکتی ہے ۔
