تازہ تر ین

کرکٹ آمدن ، لندن فلیٹس خریداری کی تفصیل طلب

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے نااہلی کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کرکٹ میں کمائی گئی رقم کی تفصیل جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوریاں پکڑنے کا اصول عمران خان کےلئے بھی ہونا چاہیے جبکہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اگلی سماعت پر ان کی طرف سے وکیل پیش نہ ہوئے تو پھر عمران خان کو طلب کرنا پڑےگا جو عدالت میں آکر اپنی اور اپنی جماعت کے بارے میں سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے ¾ایک ایسا اکاﺅنٹ ہے پتہ نہیں لگ رہا کہ اس میں پیسے کہاں سے آئے؟۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے عمران خان کی نا اہلی اور پاکستان تحریک انصاف کو ممنوعہ ذرائع سے ملنے والی غیر ملکی امداد سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت شروع ہوئی توحنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف نے متفرق درخواست کا جواب نہیں دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کچھ خلاءموجود ہیں جنہیں پر کرنا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کے جواب میں جواب الجواب پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت نے کہا تھا عمران خان جواب دینا چاہیں تو دیں۔اکرم شیخ نے کہاکہ یہ سارا کیس فارن فنڈنگ کی بنیاد پر چل رہا ہے ¾ عمران خان کے وکیل کی جانب سے تاحال جواب نہیں آیا چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 14جون 2017ء کو عدالت نے جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا ¾وجہ یہی تھی کی عدالتی کارروائی میں خلل نہ آئے اب دیکھ رہے ہیں کہ 2 درخواستوں پر جوا ب نہیں آیا۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے معافی مانگی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ساری چیزیں معافی سے تو حل نہیں ہوتیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معذرت کے معاملے پر اشفاق احمد نے بہت کچھ لکھا ہے انور منصور کے رویے سے بہت مایوس ہیں اور انہوں نے معاملے کو بہت ہلکا لیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی چھٹیوں کے باوجود ججز چھٹیاں نہیں لے رہے ¾تعاون کی بات ہے تعاون پر ہی معاملات چلتے ہیں،عمران خان کے وکیل انورمنصور خود 21جولائی تک چھٹیوں پر چلے گئے اور انہوں نے درخواستوں پر جواب بھی جمع نہیں کرائے۔چیف جسٹس نے کہاکہ آرٹیکل 62 اور 63 پر قانونی معاونت درکار ہے ¾ہم فارغ نہیں کیس سے متعلق کتابیں پڑھتے ہیں لہذا عمران خان خود پیش ہو کر بتائیں عدالتی سوالات کے جواب کون دےگااس موقع پر تحریک انصاف کی قانونی ٹیم میں شامل فیصل چوہدری روسٹم پر آئے اور انھوں نے استدعا کی کہ عمران خان کو طلب نہ کیا جائے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ انور منصور کی طبیعت خراب ہے ¾چیک اپ کےلئے امریکہ گئے ہیں ¾وہ ذمہ دار آدمی ہیں ¾ایسانہیں ہوسکتا کہ کیس لگے اور وہ نہ آئیں۔ جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہا کہ آپ انور منصور سے رابطہ کرکے (آج) بدھ تک بتادیں۔جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس میں کہا کہ چاہتے ہیں وکلا ءعدالت کی مکمل معاونت کریں جبکہ اس کیس میں بہت سے لیگل ایشوز ہیں۔سماعت کے دوران وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ عدالت کہے تو انور منصور کی جگہ میں جواب جمع کروا دیتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صرف جواب جمع نہیں کرانا بلکہ دلائل بھی دینا ہیںاور دلائل صرف ایک روز کےلئے نہیں بلکہ اس وقت تک عدالت میں پیش ہونا پڑےگا جب تک ان درخواستوں پر فیصلہ نہیں آجاتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain