تازہ تر ین

تحریک انصاف پر جلد پابندی لگے گی ، کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ تعصب اور تضادات کا مجموعہ ہے، وزیراعظم استعفیٰ ہرگز نہیں دیں گے، مخالفین کا سیاسی، عوامی اور قانونی محاذ پر مقابلہ کریں گے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اور انصاف کےلئے پرامید ہیں،عمران خان خود سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے آﺅٹ ہونے جا رہے ہیں،جے آئی ٹی رپورٹ تعصب اور تضادات کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے، استعفے کا مطالبہ کرنے والے 2018کے الیکشن کی تیاری کریں،ہم مخالفین کا سیاسی عوامی اور قانونی محاذ پر مقابلہ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنا¶ں نے کہا ہے کہ بہت جلد تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے، جے آئی ٹی کی 256صفحات پر مشتمل رپورٹ میں256غلطیاں ہے کسی کی ڈیمانڈ پر وزیراعظم استعفیٰ دیں ایسا ممکن نہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے بکسوں میں کچھ نہیں تھا، اس میں عمران کان اور شیخ رشید تھے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگ جائے گی کیونکہ الیکشن کمیشن کے پاس کیس موجود ہے جو وفاقی حکومت کے پاس آئے گا تو تحریک انصاف پر پابندی لگ جائے گی، عمران خان کے والد کو کرپشن کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا، اپنے والد کی کرپشن کے پیسے سے عمران خان اکسفورڈ یونیورسٹی پڑھنے گئے، ایک ایس ڈی او کا بیٹا کیسے اکسفورڈ پڑھنے جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر کیس انٹرنیٹ سے فوٹو کاپیاں نکال کر کیا گیا اور خان خود ابھی تک اپنا منی ٹرائل پیش نہیں کر سکے، عمران خان پاکستان کی ترقی کو روک کر ملک دشمنی کر رہے مگر ان کو رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا اور راولپنڈی کے بنارسی ٹھگ کا بھی پاکستان میں کچھ نہیں، مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حقیقت بتانے پر مجبور ہیں، سب جاننے ہیں کہ عمران خان کے والد کو نوکری سے کیوں نکالا گیا، عجیب ڈرامہ ہے کرپشن کی جو داستان بنائی جا رہی ہے اس کا مداعی ہر قسم کی کرپشن میں ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی کو نہیں مانتے نہ ہی ان کی رپورٹ کو ہم عوامی جے آئی ٹی پر یقین رکھتے ہیں اور جس دن ہمیں عوامی مینڈینٹ مسترد کریں گا ہم گھر چلے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی256صفحات کی رپورٹ میں256غلطیاں ہے، سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کا پوسٹ مارٹم کرینگے، طلال چوہدری نے م زید کہاکہ عمران خان ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی بات کرتے تھے مگر بتاتے نہیں ایمپائر کون ہے؟ نت نئی کہانیاں اور ڈرامے سامنے آرہے ہیں، ان کہانیوں اور ڈراموں کا اہم کردار عمران خان ہے، اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے والیم 10میں خود تسلیم کیا ہے کہ تفتیش ابھی نامکمل ہے اور اس نامکمل تفتیش پر انتا بڑا واویلا مچایا جارہا ہے کہ وزیراعظم مستعفیٰ ہو، عمران خان خود عدالت کے اشتہاری ہے اور سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے والیم1سے 5تک قطری کے بیان کو رد کیا گیا اور جے آئی ٹی ارکان بھی قطری کا بیان لینے نہیں گئے، قطری کے بیان کے بغیر جے آئی ٹی کی رپورٹ قبول نہیں یہ رام لیلا کی کہانی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain