تازہ تر ین

” وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنیوالے در پردہ حمایت کر رہے ہیں“ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے والی سیاسی جماعتیں تحریک انصاف ہو یا جماعت اسلامی یا پیپلزپارٹی اندر سے نواز شریف سے ملی ہوئی ہیں یا پھر عقل سے عاری ہیں۔ انہیں نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے کی صورت میں اس بات کا احساس نہیں ہے کہ اگر وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا تو ان کے خلاف آرٹیکل 63,62 کے تحت صادق اور امین نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکے گا اور وہ استعفیٰ دینے کی شکل میں اپنی سیاست کر سکیں گے اور الیکشن لڑکر دوبارہ حکومت میں آ جائیں گے جبکہ دوسری طرف بہتر رستہ یہ ہو گا کہ وہ 17 جولائی یا بعد ازاں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار کریں اور نواز شریف کو عدالت سے نااہل قرار دلوائیں تاکہ وہ 2 سال تک سیاست کےلئے نااہل ہو جائیں۔ چینل فائیو کے پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس(ر) وجیہہ الدین احمد کے بعد تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے کے لئے تیار کرنا ہمارا حق ہے اور میں اسی مقصد کی خاطر سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہا ہوں۔ اب تک پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، پاک سرزمین پارٹی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکی ہیں اور دوسری جماعتوں سے رابطے جاری ہیں تاہم ہمارا اصل مطالبہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد اگر وہ نواز شریف کےخلاف آتا ہے تو وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے اور اس کی کرپشن کے حوالے سے گرفتاری عمل میں آئے اور مقدمہ چلانے کے بعد اسے سزا دی جائے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ خطرہ بے بنیاد ہے کہ اگرمسلم لیگ ن نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو تحریک انصاف اور مخالف جماعتیں بھی سڑکوں پر اس کا مقابلہ کرینگی اور ماضی کی طرح متوقع خانہ جنگی سے ملک کو بچانے کےلئے فوج مارشل لاءلگا کر جمہوریت کا بستر گول کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نہیں ہونے دینگے اور نہ جسٹس سجاد علی شاہ کے دور کی طرح چیف جسٹس فوج کو بلائے گا اور وہ انکار کر دیگی کیوں اب حالات یکسر مختلف ہیں اور میڈیا بھی اس قدر پاور فل ہو چکا ہے کہ یہ دونوں خطرات بے بنیاد ہیں۔ جمہوریت جاری و ساری رہے گی اور ہم آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain