تازہ تر ین

پنجاب حکومت کا سیاسی صورتحال کے باوجود اہم کام جاری, دیکھئے خبر

لاہور (تجزیہ:طلال اشتیاق) حکومت پنجاب کا سیاسی صورتحال کے باوجود ترقیاتی کاموں کی جانب توجہ مرکوز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اگلے انتخابات سے قبل صوبے میں جاری پروجیکٹس کو پوری توانائی سے مکمل کیا جاسکے۔حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے صوبائی ارکان اسمبلی نے زیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو رائے دی ہے کہ موجود ہ سیاسی بحران جعلی ہے اور اس سے صوبے میں پارٹی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اگر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے اگر اپنے مقررہ وقت میں ل نہیں ہوتے تو نہ صرف اس سے ووٹرز پر منفی تاثر پڑے گا بلکہ ان میں تاخیرآئندہ عام انتخابات میں صوبائی حکومت کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے جبکہ یہ رائے بھی دی جارہی ہے کہ اس وقت صوبے میںتوانائی کے نئے منصوبہ جات سمیت ذرائع نقل و حمل،صاف پانی،صحت اور تعلیم کے حوالے سے سینکڑوں منصوبے جاری ہیں جو کہ پنجاب حکومت کا اصل چہرہ ہیں اور اپوزیشن سمیت سازشی عناصر نہیں چاہتے کہ یہ منصوبے کسی بھی طور اپنی تکمیل کو پہنچیں۔مسلم لیگی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ارکان سمبلی کی رائے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے مکمل طور پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے تمام ارکان کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بھرپور توجہ مرکوز کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ اگر کسی جگہ محسوس کیا جاتا ہے کہ مزید منصوبوں کی ضرورت ہے اس سے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائے تاکہ اس کے حوالے سے فزیبلیٹی تیار کروائی جاسکے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت کے منصوبوں اور کام کے انداز پر چین سمیت کئی ممالک کے حکمران بھی تعریف کرچکے ہیں جبکہ چین میں ان کے نام سے منسوب” شہباز سپیڈ“ جیسی نئی اصطلاح بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کا مقصد ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پنجاب حکومت کی مکمل توجہ اور تیزی سے سرکاری امور کی انجام دہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain