لاہور(نیٹ نیوز)برطانوی سماجی تنظیم کے تحت دنیا کے کئی ممالک میں رنگوں کی پسندیدگی پر سروے کیا گیا جن میں برطانیہ، جرمنی، امریکہ، آسٹریلیا، چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ سروے نتائج کے مطابق برطانیہ میں نیلے رنگ کو پسندیدہ قرار دینے والے لوگوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جہاں 33 فیصد لوگوں کا پسندیدہ ترین رنگ نیلا ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نیلے رنگ کو پہلا انتخاب قرار دیا گیا۔سروے کے مطابق نیلے رنگ کو پسند کرنے کا تناسب مردوں اور عورتوں میں مختلف ہے ، امریکہ اور برطانیہ میں 40 فیصد مرد جب کہ 27 فیصد خواتین نیلے رنگ کو پسندیدہ قرار دیتے ہیں۔ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ نیلا رنگ اخلاص،اعتماد اور امن کی علامت ہے اس لیے لوگ اسے زیادہ پسند کرتے ہیں ۔