اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ٹی تھیان کاپر کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے ریکوڈک گولڈ اینڈ مائن منصوبے کا ٹھیکہ منسوخ کرنے سے متعلق کیس جیتنے پر پاکستان پر اربوں ڈالر جرمانے کا دعویٰ کر دیا، بین الاقوام عدالت نے پاکستان سے کیس سے متعلق 21 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بلوچستان میں ریکوڈک گولڈ اینڈ مائن منصوبے کا ٹھیکہ کرپشن کی وجہ سےٹی تھیان کاپر پرائیویٹ لمیٹڈ سے واپس لے لیا تھاجس پر کمپنی نے 2012ءمیں حکومت کے اس فیصلے کیخلاف عالمی بینک کی سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کے عالمی سینٹر سے رجوع کیا تھااور اپیل کی تھی کہ کمپنی نے اپیل کی تھی کہ حکومت پاکستان سے کہا جائے وہ ٹی تھیان کاپر پرائیوٹی لمیٹڈ کو معاوضہ اداکرے۔ ذرائع نے بتایا جواب میں حکومت پاکستان نے عالمی بینک کی سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کے عالمی سینٹرمیں 2015-16ءکے دوران موقف اختیار کیا تھا۔ مذکورہ کمپنی کرپشن میں ملوث تھی اس لیے یہ ٹھیکہ منسوخ کیا، تاہم عدالت نے حکومت پاکستان کایہ موقف تسلیم کرنے سے انکار کیا اور ٹی تھیان کمپنی کیخلاف الزامات ماننے سے انکار کر دیا۔حکومت نے عالمی سینٹر میں نیب کے ذریعے کمپنی کیخلاف حاصل کیے گئے ثبوت بھی فراہم کیے تھے اور درخواست کی تھی کہ کمپنی کیجانب سے اربوں ڈالر کا دعویٰ منسوخ کیا جائے۔ عالمی سینٹر نے 20 مارچ 2017ءکو پاکستان کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف فیصلہ دیدیا۔
