تازہ تر ین

الیکشن کی تیاری ،چیف الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیف الیکشن کمشنر نے پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کو مجوزہ انتخابی اصلاحات کو پارلیمنٹ سے جلد از جلد منظور کرانے کی سفارش کردی ، انتخابی اصلاحات کی بر وقت منظوری کے لیے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ۔بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل تما م 15 سیا سی جماعتوں کے سربراہان کے نام خطوط لکھے ہیںجن میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جلد ازجلدمجوزہ انتخابی اصلاحات کی پارلیمنٹ سے منظور ی کرا دیں تاکہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات2018 کے لیے مطلوبہ وقت مل سکے اور وہ اپنی تیاری مکمل کر لے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ملک کے پندرہ 15 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی توجہ اس عمل کی جانب مبذول کروائی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ضروری اموروقت پر سرا نجام دینے کے لئےالیکشن ایکٹ 2017 کی بروقت پارلیمنٹ سے منظوری شدید ضروری ہے تاکہ عام انتخابات 2018کے لئے الیکشن میٹریل کی خریداری، نئے فارمز کی پرینٹنگ ، 7لاکھ پولنگ عملے کی تربیت ، مجوزہ حلقہ بندیوں کا کام ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ اور ریٹرنگ آفیسرز کی تعیناتی، پولنگ عملے کی تربیت کے لئے ضروری کتابچے، سیاسی جماعتوں کی انلشمنٹ اور رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے لئے مطلوبہ وقت مل سکے۔ نئے مجوزہ قانون کے تحت یہ تمام اموربوقت انجام پانا ناگزیر ہیں۔سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو لکھے گئے خطوط میں چیف الیکشن کمشنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن اس سے پہلے چار اپریل 2017کو معزز سپیکر قومی اسمبلی کے نام بھی خط لکھ چکے ہیں۔ جس میں ان سے درخواست کی گئی تھی کہ پارلیمانی کمیٹی برائے اصلاحات کو جلد از جلد اپنی تجاویزات اور شفارشات مکمل کر کے پارلیمنٹ کو بھجوا دینی چاہیے۔ تاکہ الیکشن کمیشن کو تیاری کا موقع مل سکے لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود یہ مجوزہ بل پارلیمنٹ کے سامنے منظور ی کے لئے پیش نہ کیا جا سکا۔اپنے خط کے آخر میں چیف الیکشن کمشنر نے تما م سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو لکھا ہے چونکہ آپ کی پارٹی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا حصہ ہیں لہذا آپ سے درخواست ہے کہ یہ قومی خدمت جلد از جلد سرانجام دی جائے اور اصلاحات کو پارلیمنٹ کے سامنے فور ی طور پر منظور ی کے لیے پیش کی جائیں۔ تاکہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات 2018کے لئے پورا وقت مل سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain