برلن(ویب ڈیسک) جرمن دارالحکومت برلن میں پولیس نے متعدد مکانات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے سونے کے ایک بڑے سکے کی تلاش میں مارے گئے جو چند ماہ قبل ایک عجائب گجر سے چوری ہوگیا تھا۔ 100 کلوگرام وزن کا سونے کا یہ سکہ رواں برس 27 مارچ کو برلن کے بوڈے میوزیم سے چوری ہوگیا تھا۔ یہ عجائب گھر جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی رہائش گاہ کے قریب ہی واقع ہے۔ بگ میپل لیف نامی یہ یادگاری سونے کا سکہ کینیڈا کی شاہی ٹکسال نے 2007ءمیں جاری کیا تھا۔ اس سکے پر ملکہ الزبتھ کی شبیہ بنی ہوئی ہے اور اس کی قیمت چار ملین امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔