نئی دہلی (این این آئی) بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر سے لعن طعن کے بعد مودی کو ہوش آ ہی گیا۔ بھارت میں گائے کے تحفظ کے نام پر فساد کرنے والے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ گﺅ رکشا کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لینا ناقابل قبول ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے مون سون سیشن میں بات کرتے ہوئے گﺅ رکشکوں کو وارننگ دی کہ کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے۔ نریندر مودی نے بھارت بھر کی ریاستوں کو گائے کے تحفظ کے نام پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں گائے کی تحفظ کا قانون موجود ہے۔ گﺅ رکشا کی آڑ میں جرم ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گائے تحفظ کے نام پر ہونے والے تشدد کو سیاسی اور مذہبی رنگ دیا جانا غلط ہے۔