تازہ تر ین

درجنوں دلال گرفتار, حساس اداروں نے وہ کام کردکھایاکہ سب حیران رہ گئے

لاہور(نادرچوہدری سے )خبریں کی خبر پر ایف آئی اے متحرک ،سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی جسم فروشی کی خبر کے بعد ویب سائٹس کی مانیٹرنگ شروع ، متعدد دلال گرفتار ،ویب سائٹس مالکان تک رسائی کیلئے کوششیں جاری ، متعدد ویب سائٹس بیرن ممالک سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ، ایف آئی اے کا انٹر پول کے ذریعے کاروائیوں پر غور ۔تفصیلات کے مطابق 2روز قبل “روز نامہ خبریں “میں سوشل میڈیا پر موجود مختلف ویب سائٹس کی جانب سے جسم فروشی کے دھندے کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر ایف آئی اے سمیت، حساس اور دیگر قانون نافذ کر نے والے بھی متحرک ہو چکے ہیں جو کہ ملکی عزت وقار کو ثبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر نے کیلئے کمر کس لی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے اعلی افسران کی جانب سے ایسی ویب سائٹس کی مانیٹرنگ کر کے انھیں بلاک کر نے اور ان کو چلانے والے مافیاکے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری پر غور شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم بھی حرکت میں آچکا ہے اور سائبر کرائم سیل کی جانب سے ایسی تمام ویب سائٹس کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ خبریں کی جانب سے جن ویب سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ان پر ان غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی جانب سے بھی اپنے سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہیں جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ جسم فروشی کا آن لائن کاروبار کر نے والی متعدد ویب سائٹس کے مالکان بیرون ممالک سے انھیں آپریٹ کر رہے ہیں اور ان کے آئی پی نمبرز بھی پاکستان سے باہر کے ٹریس ہو رہے ہیں جس پر ایف آئی اے حکام کی جانب سے متعلقہ ویب سائٹس کے مالکان یا آپریٹرز کی گرفتاریوں اور ان ویب سائٹس کو بلاک کر نے کے حوالے سے انٹر پول سے رابطہ کر نے پر بھی غور کیا جارہا ہے جس پر مزید تحقیقات کے بعد احکامات جاری کیئے جائیں گے ۔یاد رہے کہ 2روز قبل “روز نامہ خبریں “میں اس حوالے سے انکشاف کیا گیا تھا کہ مختلف ویب سائٹس پرکھلے عام لڑکیوں کی ایک رات کیلئے فراہمی کیلئے مختلف “دلال “مرد و خواتین کے نمبر ز بھی درج ہیں تاکہ کوئی بھی ان کو کالز کر کے من پسند لڑکیاں حاصل کر سکے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain