لاہور(نادرچوہدری سے )خبریں کی خبر پر ایف آئی اے متحرک ،سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی جسم فروشی کی خبر کے بعد ویب سائٹس کی مانیٹرنگ شروع ، متعدد دلال گرفتار ،ویب سائٹس مالکان تک رسائی کیلئے کوششیں جاری ، متعدد ویب سائٹس بیرن ممالک سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ، ایف آئی اے کا انٹر پول کے ذریعے کاروائیوں پر غور ۔تفصیلات کے مطابق 2روز قبل "روز نامہ خبریں "میں سوشل میڈیا پر موجود مختلف ویب سائٹس کی جانب سے جسم فروشی کے دھندے کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر ایف آئی اے سمیت، حساس اور دیگر قانون نافذ کر نے والے بھی متحرک ہو چکے ہیں جو کہ ملکی عزت وقار کو ثبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر نے کیلئے کمر کس لی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے اعلی افسران کی جانب سے ایسی ویب سائٹس کی مانیٹرنگ کر کے انھیں بلاک کر نے اور ان کو چلانے والے مافیاکے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری پر غور شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم بھی حرکت میں آچکا ہے اور سائبر کرائم سیل کی جانب سے ایسی تمام ویب سائٹس کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ خبریں کی جانب سے جن ویب سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ان پر ان غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی جانب سے بھی اپنے سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہیں جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ جسم فروشی کا آن لائن کاروبار کر نے والی متعدد ویب سائٹس کے مالکان بیرون ممالک سے انھیں آپریٹ کر رہے ہیں اور ان کے آئی پی نمبرز بھی پاکستان سے باہر کے ٹریس ہو رہے ہیں جس پر ایف آئی اے حکام کی جانب سے متعلقہ ویب سائٹس کے مالکان یا آپریٹرز کی گرفتاریوں اور ان ویب سائٹس کو بلاک کر نے کے حوالے سے انٹر پول سے رابطہ کر نے پر بھی غور کیا جارہا ہے جس پر مزید تحقیقات کے بعد احکامات جاری کیئے جائیں گے ۔یاد رہے کہ 2روز قبل "روز نامہ خبریں "میں اس حوالے سے انکشاف کیا گیا تھا کہ مختلف ویب سائٹس پرکھلے عام لڑکیوں کی ایک رات کیلئے فراہمی کیلئے مختلف "دلال "مرد و خواتین کے نمبر ز بھی درج ہیں تاکہ کوئی بھی ان کو کالز کر کے من پسند لڑکیاں حاصل کر سکے ۔
بریکنگ نیوز
- پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
- انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
- نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
- پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
- پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
- پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
- ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
- عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
- چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
- ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
- انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
- ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
- پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
- بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
- بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
- میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
- پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
- 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
- سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
