تازہ تر ین

”ڈٹے رہنے کا مشورہ سیاسی قبر کھودنے کے مترادف“اہم شخصیت کے بیان سے کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہنوازشریف نے ملک و قوم کی بے عزتی کروائی ہے، نوازشریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے انکا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، اگر ڈٹ گے تو کلیجہ بھی پھٹے گا، سیاسی نیاز بھی بٹے گی اور آپ جیل بھی جائیں گے، جے آئی ٹی رپورٹ کےخلاف ابھی تک ایک دستاویز بھی نہیں دی گئی،نوازشریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف نے ملک و قوم کی بے عزتی کروائی ہے جب ہم کہہ رہے تھے کہ ٹی او آر بنا تو انہوں نے ٹی او آر نہیں بنائے، ہم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آ تو انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیااور اب وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے انکا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، نوازشریف صاحب ڈٹنے کی باتیں چھوڑ دو ، اگر ڈٹو گے تو کلیجہ بھی پھٹے گا، سیاسی نیاز بھی بٹے گی اور آپ جیل بھی جائیں گے، نااہل بھی ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے پاس سوائے استعفے کے دوسرا آپشن نہیں۔ نوازشریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف ابھی تک ایک دستاویز بھی نہیں دی گئی۔شیخ رشید نے کہا خواجہ حارث نے دبئی کا اقامہ تسلیم کر لیا، اقامہ تسلیم کرنے کے بعد “گیم از اوور” ہو گئی ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر آج بھی منی ٹریل ہے تو لے آو¿، ججز نے کہا 60 دن آپ کو دیئے تھے، ہم نہیں کہتے تھے کہ والیم 10 کھولو، کل وزیراعظم کے وکیل نے کہا والیم 10 کھولو۔انہوں نے کہاکہ جتنے لوگ جے آئی ٹی کو گالیاں نکال رہے ہیں دراصل وہ سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ کل ججز نے کہا کہ منی ٹریل تولے آو¿، گزشتہ روزسماعت میں وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے تسلیم کیا دبئی میںاقامہ بھی لیا اوروزیراعظم چیئرمین بھی رہے تومیرا خیال ہے کہ کھیل ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے وکیل خواجہ نے منگل کے روز ہونے والی سماعت کے دوران تسلیم کیا کہ نواز شریف نے اقامہ لیا اور 2014 تک ایف زیڈ ای کے چیئرمین رہے ۔ اس اعتراف کے بعد گیم از اوور۔ عدالت نے کہا کہ اگر کوئی منی ٹریل ہے تو لے آ ، کھیل صرف 2 ہفتے کا رہ گیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain