تازہ تر ین

قومی ٹیم کی بد ترین پرفارمنس پر مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی فارغ

لاہور(نیوزایجنسیاں) ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کر دیا ہے جب کہ اولمپئن حسن سردار کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر) محمد خالد کھوکھر نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت اولمپئن حسن سردار کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جب کہ دیگر ارکان میں ایاز محمود، سید مصدق حسین شامل ہیں۔قومی سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں بھی تبدیلیاں آئی ہیں، صدر پی ایچ ایف نے دسمبر 2018 تک نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نئی کمیٹی بنا دی ہے۔ پی ایچ ایف نے ہیڈکوچ خواجہ جنید کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ فرحت خان کو ہیڈ کوچ بنا دیا ہے جبکہ ان کی معاونت کے شفقت محمود اور محمد سرور کو قومی ہاکی ٹیم کے معاون کوچ مقرر کیا گیا ہے۔فرحت حسن خان منیجر و ہیڈ کوچ جب کہ ملک محمد شفقت اور محمد سرور کوچز ہوں گے۔اولمپیئن حسن سردارپاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے چیف سلیکٹرمنتخب کئے گئے ہیں جبکہ سابق اولپمیئن حنیف خان قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر منتخب ہوئے ہیں۔ ایازمحموداورمصدق حسین ممبرسلیکشن کمیٹی منتخب ہوئے ہیں۔ پی ایچ ایف نے یہ اقدامات ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث اٹھائے ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کی ٹیم ناکام رہی تھی جس کے بعد سابق پلیئرز کی جانب سے ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ذاتی پسند ناپسند پر پلیئرز کو ٹیم میں شامل کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain