اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاﺅس خالی کرنے کا آغاز، سامان کی منتقلی شروع، صحافی چوہدری غلام حسین کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ شریف فیملی نے وزیراعظم ہاﺅس خالیکرنا شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں سامان کی منتقلی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم ہاﺅس سے وزیراعظم نواز شریف کی والدہ اور اہلیہ کے سامان کو پنجاب ہاﺅس منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سامان کی منتقلی کی خبر مصدقہ ہے تاہم اس کی وجوہاتابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔