لاہور/دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کے چیئرمین ششانک منوہر کے مجوزہ دورہ پاکستان کے امکانات ختم ہو گئے ہیں ۔پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے گزشتہ ماہ آئی سی سی کے اجلاس کے موقع پر چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ۔ششانک منوہر کے رضامندی ظاہر کرنے کے بعد پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو دعوت نامہ بھی بھجوا دیا اور آئی سی سی نے دورے کو ممکن بنانے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ذرائع کے مطابق ششانک منوہر نے سبکدوش ہونے والے چیرمین پی سی بی شہریار خان کے اعزاز میں ہونے والی الوداعی تقریب میں بھی شرکت کرنا تھی تاہم کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام میں اس حوالے سے عدم اتفاق کے باعث دورہ کھٹائی کا شکار ہوتا نظر آ رہا ہے، آئی سی سی کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں دورہ مناسب نہیں ہو گا ۔ششانک منوہر کے مجوزہ دورے کے لیے شہریار خان کے چیئرمین کی حیثیت سے سبکدوشی سے قبل جولائی کا آخری ہفتہ رکھا گیا تھا ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں ششانک منوہر کا دورہ مناسب نہیں، دورے کیلئے باہمی رضا مندی سے آئندہ نئی تاریخ طے کی جائے گی۔پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے گزشتہ ماہ آئی سی سی کے اجلاس کے موقع پر چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ ان کی جانب سے رضامندی کے اظہار کے بعد پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو دعوت نامہ بھجوایا تھا اور آئی سی سی نے دورے کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی تھی۔ آئی سی سی چیف کے دورہ کے دوران ستمبر میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھی متوقع تھا۔کرکٹ بورڈ کے دو بڑوں کے درمیان ششانک منوہر کے دورے کے حوالے سے ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ دورہ کٹھائی میں پڑ گیا اور آئی سی سی کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں دورہ مناسب نہیں ہے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
- ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
- ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
- کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- سعودی عرب میں حضرت عمرؓ کے نام کی تحریروں والے پتھر دریافت
- شمالی کوریا میں نبی کریم ﷺ اور قرآن کی توہین پر پابندی کا قانون منظور
- بھارت ، فرانس کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون میں مزید پیش رفت کے اشارے
- ٹرمپ: ایران کے ساتھ معاہدہ منظور، نئے حملے منسوخ
- لکھنؤ سے دہلی جانے والے انڈیگو کے طیارے میں بم کی افواہ
- معیشت پر سخت دباؤ ، پھر بھی میدان میں ڈٹا ہوا ہے ایران، کیا ہے راز؟
- لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تیل کے استعمال پر ٹسکنی کورٹ یارڈ سیل کر دیا
- برطانیہ مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار
- امریکی ایران مذاکرات کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے
- ہر مز میں امریکی فوج نے ایران کے دوڈرون مار گرائے
- غربت کا وار: پاکستان، گندم، دودھ اور گوشت کا کم استعمال
- پینٹاگون میں اچانک وارننگ الارم بج گیا، ملازمین خوفزدہ، جزوی لاک ڈاؤن نافذ
- پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ
- ایران ڈیل بارے ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4 فیصد سستاہوگیا
- فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی
- گوگل ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے رنگ میں ڈھل گیا، ڈوڈل تبدیل