Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان
    • پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع
    • غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق
    • امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس
    • مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
    • دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پانامہ کا ممکنہ فیصلہ ، پی پی کے بڑوں نے بھی سر جوڑ لئے

    By Daily Khabrainجولائی 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ppp
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما لیکس کے معاملہ اور جے آئی ٹی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کا ہنگامیاجلاس ، پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میںجے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے تناظر میں طے کی گئی حکمت عملی کا ازسر نو جائزہ لیا گیا ،سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں نہیں آئے گا ، سپریم کورٹ کی حفاظت ہم نے کی اور آئندہ بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے دعوے۔جمعہ کو سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعدپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہنگامی می اجلاس زرداری ہاﺅس اسلام میں ہوا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر،سینیٹر شیری رحمان،ہمایوں خان، مصطفی نواز کھوکھر ،فیصل کریم کنڈی اور جمیل سومرونے شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے کے پہلوو¿ں پر غور کیا گیا جبکہ ممکنہ عدالتی فیصلےکے تناظر میں طے کی گئی پارٹی حکمت عملی کا ازسر نو جائزہ بھی لیا گیا ۔ اجلاس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی روانہ ہوگئے۔دریں اثناءپیپلز پارٹی کے پنجاب کے صدر اورسابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے صحافیوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آئے گا، جھوٹے بیانات اور کاغذات کے معاملے پر نوازشریف جیل جاسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دھمکیاں دے رہے ہیں، عدالت نے بھی سوچا انہیں کیا کہیںجو دھمکیاں کل دی گئیں وہ حکمران وقت کو نہیں کہنا چاہیے، لگتا ہے حکمرانوں کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا پتہ لگ چکا ہے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ شیخ رشید نے درست کہا عدالت جے آئی ٹی کی حفاظت کیلئے کچھ کرے، ایل ڈی اے پلازہ کو آگ لگی ریکارڈ جل گیا، کسی کو نہیں پوچھا گیا، الزام لگتا ہے ثبوت مانگتے ہیں آگ لگتی ہے اور ریکارڈ جل جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ججز نے شریف خاندان کو بتا دیا کہ آپ پر الزامات کیا ہیں، پاناما کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تاریخ نے اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے، پہلے بھی عدالتوں کے پاس کئی مواقع آئے لیکن وہ اس طرح استعمال نہیں ہوپائے بلکہ بعض اوقات تو یہ مواقع غلط استعمال ہوئے۔سابق وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ ساری جماعتیں پیچھے رہ جائینگی صرف ایک جماعت آگے جائے گی وہ پیپلز پارٹی ہے، تجسس تھا کہ والیم ٹین میں کیا ہے وہی دیکھنے آیا ہوں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم اوران کے وزیرنااہل ہونگے ، نوازشریف شہنشاہ بنتے جارہے تھے اور من مانیاں چل رہی تھیں، الیکشن کمیشن میں نوازشریف کیخلاف ہم نے درخواست دی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی حفاظت ہم نے کی اور آئندہ بھی کریں گے جو دھمکیاں دے رہے ہیں، سن لیں عوام سپریم کورٹ کی ضامن ہے، شریف خاندان کو بار بار کہا گیا منی ٹریل بتا دیں، شریف خاندان کو وضاحت دینے کیلئے کئی مرتبہ موقع دیا گیا، سسلین مافیا اور گاڈ فادر سے پاکستان کے عوام کو چھٹکارا ملے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.