تازہ تر ین

حسن علی ٹریفک قوانین سے آگاہی کی مہم چلانے مال روڈ پر پہنچ گئے

لاہور (نیوزایجنسیاں ) حسن علی ٹریفک قوانین سے آگاہی کی مہم چلانے کیلئے مال روڈ پر پہنچ گئے۔ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی جانب سے شاندار بالنگ کا مظاہر ہ کرنےوالے حسن علی شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کیلئے مال روڈ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے موٹر سائیکل اور کار سواروں میں پمفلٹ تقسیم کیے۔حسن علی نے سی پی او لاہور کے ہمراہ مال روڈپر شہریوں کو دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ استعمال کرنے کے فوائد بھی بتائے اور ٹریفک سگنلز کی پابندی کرنے کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔ قومی کھلاڑی کو مال روڈ پر دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے ان سے آگاہی پمفلٹ لیے ، سیلفیاں بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain