اسلام آباد(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے یہ نہ ہو کہیں اوردھماکا ہوجائے۔پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 عظیم ججوں اورجے آئی ٹی کے سپر سکس کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس پیسے پر تھوکا تک نہیں۔ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی معاونت کرنے والے افسران اور ان کے خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، سپریم کورٹ کا فرض ان کا تحفظ کرنا ہے جو عدالت کے کہنے پرکھڑے ہوئے۔ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے ایسا نا نہ ہوکہیں اور دھماکا ہو جائے۔نوازشریف کے بعد خواجہ آصف کے اقامہ پرشیخ رشید نے کہا کہ چوروں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، بہت سارے بیوروکریٹس کی فہرست بھی سامنے آرہی ہے۔