تازہ تر ین

وزیراعظم کیخلاف سلطانی گواہ کون بنے گا؟, اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ عدالت میں طلب کیے جانے پر بڑے پریشان ہونگے۔ سپریم کورٹ کے جج کے حوالے سے بیہودہ لفظ کا استعمال انتہائی سخت ہے۔ شریف برادران کے خلاف کیس میں نرم ہاتھ رکھنے پر سپریم کورٹ سے گلہ ہے۔ ظفر حجازی کی جان کو سخت خطرہ ہے اسے سکیورٹی میں رکھا جانا چاہیے وہ سلطانی گواہ بن سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو صرف غلام افسر اچھے لگتے ہیں یہ بڑے منقسم مزاج ہیں اور ایسے غلاموں کی خواہش کرتے ہیں ان کے اشارے پر خود کو قربانی کیلئے پیش کر دیں۔ مشاہد اللہ، پرویز رشید، طارق فاطمی اور اب ظفر حجازی سب قربانی کے بکرے بنے۔ ظفر حجازی کیس میں تو بڑا ملزم نواز شریف ہے جس کیلئے ردوبدل کیا جا رہا تھا۔ نیشنل بینک، سٹیٹ بینک جیسا ہی اہم ہے اسے پاکستان کا خزانہ کہا جاتا ہے۔ شریف برادران نے اس کا سربراہ بھی اپنا خاص آدمی لگا رکھا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے بھی شریف برادران خود نکل گئے اور سول پولیس افسروں کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔ وزیر اعظم یا کسی وزیراعظم کے پاس اقامہ ہونا گری ہوئی حرکت ہے۔ ہل میٹل کمپنی سے نواز شریف کو خطیر رقم ملتی رہی اگر وہ رقم ڈیکلیئر نہیں کی گئی تو بڑا جرم ہے۔ ثابت ہو گیا کہ مریم نواز اپنے والد کے زیرکفالت تھیں تو نواز کیلئے لازم تھا کہ اس کے اثاثے بھی ڈکلیئر کرتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain