اسلام آباد( آن لائن) مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سابق اراکین عدالت کے فیصلے پر خوب بر سے اور سابق نواز شریف کو کھل کر سامنے آنے اور سازشی اداروں اور عناصر کا نام لینے کا بھی مشورہ دے ڈالا جبکہ نواز شریف اب نیا وزیرا عظم بنا کر عوام میں جائیں گے اور جلسے جلوسوں کا نیا شیڈول تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ، ن لیگ اب ججز اور جرنیلوں کے احتساب کا بھی مطالبہ کرنے جا رہی ہے جبکہ ن لیگ اہم عہدوں پر اہم تبدیلیاں بھی کرے گی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ نیا صدر بھی آئے گا اور اس کے لئے حیرت انگیز طور پر سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ امور چوہدری نثارعلی خان کا نام لیا جا رہا ہے۔ موجودہ صدر ممنون حسین خود ہی خرابی صحت کا بہانہ بنا کر عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
