تازہ تر ین

نیا وزیراعظم کون ہوگا؟, شاہد خاقان،شیخ رشید،خورشید شاہ امیدوار

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت عظمیٰ کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی‘ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار شیخ رشید احمد اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے‘ خورسید شاہ نے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کے لئے چھ کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے‘ وزارت عظمیٰ کے لئے تمام امیدار (آج) پیر کو اپنے کاغذات ن امزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ممیں جمع کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کے لئے چھ کاغذات نامزدگی حاصل کئے تمام امیدوار (آج) پیر کو اپنے کاغذات سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق (آج) پیر کو ہی وزارت عظمیٰ کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور (کل) منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے وزیراعظم پاکستان کا رائے شماری کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے انتخاب کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل(منگل )ہوگا ، اجلاس کے بارے میں باضابطہ طور پر اعلامیہ بھی جاری ہوچکا ہے، اجلاس یکم اگست 2017 بروز منگل 3 بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا اور قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے بارے میں باضابطہ طور پر اراکین قومی اسمبلی کو آگاہ کریں گے اور ان کو وزیراعظم کے انتخاب کے طریقہ کار سے بھی آگا ہ کیا جائے گا ۔سپیکر کے اعلان کے بعد قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع ہو جائے گا اور ڈویژن کی بنیاد پر وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔ مسلم لیگ(ن) کے نامزدوزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے۔ شاہدخاقان عباسی نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماحاجی غلام احمد بلورکوٹیلی فون کیا اور وزارت عظمیٰ کےلئے حمایت کی درخواست کی۔نئے وزیر اعظم کے انتخاب کےلئے مسلم لیگ (ن )نے ایم کیو ایم پاکستان سے بھی رابطہ کیا ہے اور وزارت عظمیٰ کے امیدوارکی حمایت کی درخواست کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق نئے وزیر اعظم کے انتخاب کےلئے مسلم لیگ (ن )نے ایم کیو ایم پاکستان سے بھی رابطہ کیا ہے ¾ وزارت عظمیٰ کے امیدوارکی حمایت کی درخواست کی ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے جواب دیا ہے کہ اگر وزیراعظم کا امیدوار خود بات کرنے آئےگاتو بات کریں گے۔ عبوری وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ ن کے تمام ممبران قومی اسمبلی کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔ صدر پاکستان کی جانب سے یکم اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے تمام ایم این ایز کو بذریعہ فون اطلاع دینا شروع کر دی ہے کہ وہ یکم اگست کے اجلاس میں اپنی حاضری کو 100فیصد یقینی بنائیں اور اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے اس دن ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جانب سے نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کیلئے انکا ووٹ دینا بہت ضروری ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ہاﺅس میں ارا کین کے ساتھ خصوصی میٹنگ بھی ہو گی۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے انعقاد سے ایک دن قبل کاغذات نامزدگی امیدوار یا اس کے تجویز کنندہ یا تائید کنندہ کی جانب سے سیکریٹری قومی اسمبلی کے سپرد کردیا جائے گا۔ امیدوار کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ملکی آئین کے قوائد 32 اور33 کے تحت اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔قومی اسمبلی میں ڈویژن یعنی تقسیم کی بنیاد پر ووٹنگ کا عمل ہوگا۔ اس طریقہ کار کے تحت قومی اسمبلی میں دو لابیوں کو ووٹنگ کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔ اراکین اپنے اپنے امیدوار کے حق میں ووٹنگ کی غرض سے دو مختلف لابیوں میں جائیں گے جہاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ ارکان کے ناموں کا اندراج کرے گا۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کی جائے گی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کا نام اور حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد کا اعلان کیا جائے گا جو ممبر سب سے زیادہ ووٹ لے گا وہی قائد ایوان اور ملک کا آئندہ وزیراعظم کہلائے گا۔ نو منتخب وزیر اعظم ایوان صدر جاکر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain