تازہ تر ین

اہم شخصیت کی فرمائش پر اسلام آبادمیں ایشوریا کا ڈانس

لاہور (ویب رپورٹ) سینئر تجزیہ کار اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ سابق دور (جو کہ پیپلزپارٹی کا دور تھا) کے صدر مملکت نے مشہور بھارتی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کو ایوان صدر میں ہونے والی ایک تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے بلوایا۔ شراب، شباب اور کباب کی محفل میں اس دور کے حکومت اور اپوزیشن کے کئی اشرافیہ شریک تھے۔ اداکارہ نے شراب کے نشے میں رات گئے تک پرفارم کیا۔ اور ایک رات پاکستانیوں کی جیب پر اس قدر بھاری پڑی کہ سابق مس ورلڈ اور ان کی ٹیم بھارت واپس جاتے ہوئے دس کروڑ روپے سمیٹ کر لے گئی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنے پروگرام پر یہ رپورٹ لیک کی تو میرا پروگرام کافی عرصہ کے لئے بند کر دیا گیا۔ یاد رہے ایسے واقعہ کے بارے میں مشرف کے دور میں ذکر کیا گیا تھا اور سیاسی حلقوں میں اس کا تذکرہ ہوتا رہا تھا۔

.


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain