تازہ تر ین

وزیراعظم کی نااہلی ختم ، کیا ہو رہا ہے ، دیکھئے خاص خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی قانونی ٹیم خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پٹیشن کی تیاری میں مصروف، ابتدائی طور پر صرف وزیراعظم کی نااہلی ختم کرانے کے لیے نظرثانی درخواست دائر کرے گی، نیب ریفرنسز کا معاملہ بعد ازاں اٹھایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ باقی فریقین وزیراعظم کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے معاملے کو زیادہ اہمیت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیا جائے گا کمہ عدالت عظمی نے جن وجوہات کی بنا پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا ان کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں متعدد خامیاں ہیں جن کی نشاندہی پہلے بھی کی جا چکی ہے، جے آئی ٹی رپورٹ قیاس آرائی پر مبنی ہے وزیراعظم کو جن شواہد پرنااہل قرار دیا گیا ہے وہ بے بنیاد اور مبالغہ آرائی پر مشتمل ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain