اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی 221 ووٹ لے کر اٹھارویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔شاہد خاقان عباسی کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار سید نوید قمر نے 47، تحریک انصاف کے امیداور شیخ رشید نے 33 اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے 4 ووٹ حاصل کیے۔شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا انتخاب جیتنے کے بعد اسمبلی میں موجود اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔