تازہ تر ین

نیازی صاحب چور دروازے سے اقتدار لینا چاہتے ہیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہی ہماری منزل ہے، وطن عزیز کو صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا ملک بنانے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں، نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ دھرنے، سازشیں اور منفی سیاست ہی ان کی پہچان ہیں۔ نیازی صاحب کو ملک کی ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ چور دروازے سے اقتدار کا حصول ہی صرف ان کا مطمع نظر ہے۔ سازشیں اور منفی سیاست کرنے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔محمد نوازشریف کا دور خدمت، شفافیت، امانت اور دیانت سے عبارت ہے اوران کے دور میں لگنے والے منصوبے تعمیر و ترقی کے اعلیٰ نمونے ہیں۔ پاکستان بھر میں مکمل ہونے والے میگاپراجیکٹس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ مخالفین کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔نوازشریف ہردلعزیز لیڈر ہیں اور وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ ترقی کے سفر کو پہلے سے بڑھ کر آگے بڑھائیں گے۔ ترقی و خوشحالی کے مخالف سیاسی عناصر کو2018 کے عام انتخابات میں بھی ناکامی ہوگی۔ منافقت کا لبادہ اوڑھنے والے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اپنے اےک بےان مےں کہا کہ نوازشریف 20 کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیںاوران کا ہر دور ترقی و خوشحالی کا دور رہا ہے۔ محمدنوازشریف کے ترقی کے سفر کے اہداف کو مزید تیزی سے مکمل کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی کے اربوں کھربوں روپے کے منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ اپنے صوبے مےں زیرو کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیا پاکستان بنانے نکلے ہیں۔عوام باشعور ہیں اور تماشہ لگانے والوں کو بخوبی پہچانتے ہیں۔2018 کے انتخابات میں منفی سیاست کرنے والوں کو خاک چاٹنا پڑے گی۔انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت اوڑھنا بچھونا ہے، آخری سانس تک عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر پوری طاقت سے ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ محمد نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے ۔ محمد نوازشریف نے شبانہ روز محنت ،عزم اور خدمت کو شعار بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراءمحمد نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔سی پیک کے تحت لگنے والے توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئی ہے اور روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ محمد نواز شریف نے صرف اور صرف خدمت کی سیاست کی اور ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو مقدم رکھاہے۔مسلم لیگ (ن) نے ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے۔ سیاست میں شرافت اور شائستگی مسلم لیگ (ن) کا طرئہ امتیاز ہے۔ انہوںنے کہا کہ محمد نوازشریف نے سیاست میں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے اور اس کیلئے مٹی سے مٹی ہونا پڑتا ہے۔ نوازشریف کے ترقیاتی ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ نو منتخب وزےراعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شرےف کے سپاہی ہےں اوروہ ان کے ترقیاتی ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کا بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہونا مسلم لیگ (ن) اور محمد نوازشریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوںنے کہا کہ امید ہے شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کے امور بخوبی سرانجام دیں گے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری جماعت ہے اور ہمیشہ جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain