تازہ تر ین

عمران بد کردار ، نفسیاتی مریض ،پارٹی میں خواتین کی عزتیں محفوط نہیں

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی خاتون رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان بد کر دار ہیں ،ان کی وجہ سے ماﺅں اور بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ، پی ٹی آئی چیف خواتین کو غلط میسجز کرتے ہیں ، عمران خان کا بلیک بیری چیک کرلیں سب سامنے آجائیگا ، ایسی حرکتیں آپ انگلینڈ میں کرسکتے ہیں پاکستان میں نہیں ،سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چیف کا کیس چل رہا ہے ، عدالت عظمیٰ معاملے کا نوٹس لے ، عمران خان نے شہید بے نظیر بھٹو کے حوالے سے بڑی عجیب باتیں کیں سن کر دھچکا لگا ،پاکستان اور پختون خوا کے عوام عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرینگے ،عمران خان اور ان کے ارد گرد ٹولہ کارکنوں کی تذلیل کرتے ہیں،غرور کرنا شیطان کا کام ہے ،پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، عمران خان نے نظر انداز کر دیئے ، پرویز خٹک کا بیٹا پیسے لے کر لوگوں کے کام کرتا ہے ، پرویز خٹک نے تنگی مائنز میں اپنے کزن کو غیرقانونی لیز دی ہے ، ان ٹھیکوں سے بنی گالا کا کچن چلتا ہے ، عمران خان کو عمران نیازی کہونگی ، وہ دونمبر پٹھان ہیں ،لوگوں کی باری لگانے والے عمران نیازی کی اپنی باری ہے ، پارٹی اجلاسوں میں عمران خان سیاسی رہنماﺅں پر کیچڑ اچھالنے کے طریقے بتاتے ہیں ، پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہوں، ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،مجھے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ۔منگل کی شب نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلہ لئی نے کہا کہ انتہائی افسوس کےساتھ اپنی پاکستانی قوم کہنا چاہتی ہوں کہ میں تحریک انصاف چھوڑ رہی ہوں انہوںنے بتایا کہ مجھ سے پہلے پی ٹی آئی خواتین نے اپنی پریس کانفرنس میں کچھ جنرل باتیں کیں کہا گیا کہ عائشہ کو تقریر کا موقع نہیں ملا ، عائشہ کو این اے ون کا ٹکٹ چاہیے تھا نہ ملنے پر وہ اس طرح کی باتیں کررہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے پتہ ہے کہ ابھی الیکشن میں10ماہ ہیں اور ٹکٹوں کے حوالے سے تحریک انصاف کا کوئی بورڈ بھی تاحال نہیں بنا ،ٹکٹ کا مجھے مسئلہ نہیں ہے پاکستانی عوام اور کے پی کے کے عوام مجھے عزت دیتے ہیں ، میں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دیا جو کامیاب رہا این اے ون میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ بات عجیب سی لگی ہے انہوںنے کہاکہ کہا گیا کہ مجھے تقریر نہیں کر نے دی گئی تقریر میں اسمبلی میں بھی کر سکتی ہوں ایسی کوئی بات نہیں ہے انہوںنے کہاکہ لوگ آج پی ٹی آئی کو جوائن کررہے ہیں اور میں پی ٹی آئی کو چھوڑ رہی ہوں یقینا ایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے مجھے یہ فیصلہ کر نا پڑا انہوںنے کہاکہ میں پختون ہوں ہمارے لئے سب سے بڑا مسئلہ عزت اور غیرت ہوتی ہے ہمیں بچن سے بہادری اور جرات سے بات کر نا سکھایا جاتا ہے یہ ہماری ٹریننگ میں شامل ہے انہوںنے کہاکہ میرے خاندان میں کوئی ڈرائیور نہیں رکھتا ، میرے والد گاڑی چلاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے پہلے میں پیپلز پارٹی میں تھی اور پیپلز پارٹی میں خواتین کی بہت عزت ہے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے اندر ایک ایسا ماحول دیکھا جس سے خواتین پریشان ہیں انہوںنے کہاکہ عمران نیازی ہر ایک کی باری لگاتے ہیں ،میں کہوں گی اب آپ کی باری ہے ،عمران نیازی خود کو پارسا سمجھتے ہیں اور پوری دنیا کو خراب کہتے ہیں انہوںنے کہاکہ میں نے پی ٹی آئی میں جو کلچر دیکھا اس سے مجھے شاکس لگے ہیں عمران نیازی کے بہت سارے کرتوت ہیں یہ غلط میسجز بھیجتے ہیں پی ٹی آئی میں لڑکیوں اور خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں پی ٹی آئی میں عمران نیازی اور ان کے ارد گرد ٹولے سے خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان مغرب سے بہت متاثر لگتے ہیں شاید وہ پاکستان کو انگلینڈ سمجھ بیٹھے ہیں شاید ان کی عادتیں اپنے کنٹرول میں نہیں ہیں وہ ایک مغربی کلچر متعارف کرانا چاہتے ہیں انہوںنے کہاکہ ہمارا معاشرہ پختون ہے ہمارا معاشرہ مسلمان ہے جو ایسی چیزوں کی اجازت نہیں دیتا انہوںنے کہاکہ اس پارٹی میں خواتین اور لڑکیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں ۔ عائشہ گلا لئی نے کہاکہ میں کوئی نواز شریف کی پارٹی جوائن نہیں کرنے والی ہوں ، یہ بات بالکل غلط ہے انہوںنے کہاکہ نواز شریف پر سارے الزامات لگالیں یہ الزام نواز شریف پر نہیں لگا سکتے ہیں کہ ان کی وجہ سے ماﺅں ¾ بیٹیوں کی عزت کو خطرہ ہے نواز شریف خاندانی آدمی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 62اور 63کا اطلاق کرپٹ اخلاق کے مالک عمران خان پر ہونا چاہیے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں عمران خان کی نا اہلی کا کیس چل رہاہے سپریم کورٹ اس چیز کو بھی دیکھے یہ شخص ملک کا وزیر اعظم بننا چاہتا ہے ان سے پوچھا جائے کیا ایسا آدمی نااہل نہیں ہونا چاہیے ، کیا ایسا آدمی وزیر اعظم ہو سکتا ہے جن سے بیٹیوں اور ماﺅں کی عزت کو خطرہ ہو ۔ عائشہ گلا لئی نے کہاکہ میری پرفارمنس سب کے سامنے ہیں ، پاکستان اور عوام کےلئے ہمیشہ بات کرتی رہی ہوں ، لوڈشیڈنگ کا ایشو کو بھرپور طریقے سے اٹھایا وہ سب کے سامنے ہے انہوںنے کہاکہ میں سوشل میڈیا پر کم اور گراﺅنڈ پر زیادہ ہوتی ہوں انہوںنے کہاکہ اسمبلی میں فارن پالیسی پر بات کرتی تھی تو شیریں مزاری کو بہت تکلیف ہوتی تھی انہوںنے کہاکہ عمران خان کی اخلاقیات آپ کے سامنے بتا دی ہیں ہماری میٹنگ کے دوران عمران خان نے شہید بے نظیر بھٹو کے بارے میں عجیب باتیں کیں جس پر مجھے افسوس ہے وہ خاتون اس دنیا میں نہیں ہے اور بطور مسلمان ہمیں مرے ہوئے شخص کے بارے میں نا مناسب باتیں زیب نہیں دیتیں مگر عمران خان نے بے نظیر کے بارے میں بہت عجیب باتیں کیں جس سے مجھے دھچکا لگا انہوںنے کہاکہ یہ شخص مرے ہوئے لوگوں کو نہیں چھوڑتا زندہ لوگوں کے حوالے سے اس کے کیا تاثرات ہونگے انہوںنے کہاکہ میں نے پارٹی میں میٹنگ میں آنا چھوڑ دیا تھا اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی تھی میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے عمران خان صرف کیچڑ اچھالتے ہیں عمران خان پارٹی میں بتاتے تھے کہ آپ نے کس طریقے سے رہنماﺅں پر اٹیک کر نا ہ


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain