تازہ تر ین

جمہوریت کے تسلسل پر خوشی ، صحافیوں سے بات کرنا خطرے سے خالی نہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل باجوہ کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو۔ مولانا فضل الرحمان سے گلے ملے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر میں آرمی چیف نے ایک صحافی کے سوال میں کہا کہ کیا فوج جمہوریت کو نقصان نہ پہنچنے دینے کی کمٹمنٹ پر قائم ہے۔ جوابدیا کہ ”جی ہاں بالکل ایسا ہی ہے“ جمہوریت کے تسلسل پر خوشی ہے۔ آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں سے بات کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو دیکھ کر آرمی چیف یہ کہتے ہوئے ان کی طرف بڑھ گئے کہ مولانا صاحب سے ملنے دیں ورنہ مجھ پر فتویٰ لگ جائے گا۔ جنرل باجوہ مولانا فضل الرحمان سے گلے ملے اور یہ کہا کہ بہت دن ہو گئے آپ سے ملاقات نہیں ہوئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain